اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق الشرقیہ کے پولیس ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ الاحساء میں صلاح الدین ایوبی روڈ پر دو امریکیوں کی حامل ایک گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آيا ہے- پولیس کے مطابق اس حملے میں ایک امریکی، زخمی ہوا ہے جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے- سعودی عرب کے پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں- پولیس ترجمان نے اس جانب کوئی اشارہ نہیں کیا کہ یہ حملہ کس نے کیا اور اس حملے کا مقصد کیا رہا ہے؟-
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲